جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم سرکاری پٹوار خانوں پر پرائیویٹ منشیوں کا راج، سرکاری حساس ریکارڈ منشیوں کے حوالے، ریکارڈ میں رد و بدل کا خدشہ، عوام شدید ذہنی اضطراب کا شکار، شہریوں کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے پٹواری بادشاہوں نے ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا، معزز عدالت نے محکمہ مال کے ذمہ داران کو سختی سے ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشی نہ رکھے جائیں جس کا معزز عدالت نے واضح حکم نامہ جاری کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود ہائی کورٹ کے احکامات کی دیدہ دلیری کے ساتھ دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں شہر سمیت ضلع بھر میں موجود پٹوار خانوں پر پرائیویٹ منشی برا جمان ہیں جو کہ نہ صرف عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں بلکہ سرکاری ریکارڈ تک دسترس ہونے کے باعث ریکارڈ میں بھی رد و بدل ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہری اس بارے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، شہری، سماجی،رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ ریکارڈ میں ردو بدل کی وجہ سے اہم مسائل جن میں لڑائی جھگڑے جنم لے رہے ہیں لہذا ہماری نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0