0

جہلم سرکاری اداروں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کیوجہ سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم سرکاری اداروں میں درجہ چہارم ملازمین کی کمی، بیشتر سرکاری اداروں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کیوجہ سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ مچھروں کی افزائش سے سائلین کی مشکلات میں اضافہ، سرکاری ادارے مسائلستان میں تبدیل، سائلین کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سرکاری اداروں میں صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کیوجہ سے آنے والے سائلین کو دھول زدہ کرسیوں پر بٹھا دیا جاتا ہے اگر کوئی سائل سرکاری فرنیچر کی صفائی ستھرائی کی بابت سوال کرے تو متعلقہ ذمہ داران سائلین کو بتاتے ہیں کہ دفاتر میں درجہ چہارم کے ملازمین نہیں ہیں جس کیوجہ سے صفائی ستھرائی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے، سرکاری اداروں میں کام کاج کی غرض سے آنے والے سائلین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں درجہ چہارم پر ملازمین بھرتی کئے جائیں تاکہ سرکاری اداروں میں پائی جانے والی گندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور سرکاری فرنیچرز شہریوں کی دستاویزات سمیت دیگر اشیاء محفوظ رہ سکیں۔