0

جہلم سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے،

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے،بدبو اور تعفن سے شہریوں کاگزرنا محال ہوگیا۔ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکروں نے سبزی منڈی سے لا تعلقی اختیار کر لی، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کیوجہ سے سبزی منڈی اور اطراف میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سبزی منڈی میں ہرطرف بدبو اور تعفن پھیل چکا ہے جبکہ گندگی کے ڈھیروں سے مختلف اقسام کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی لاحق ہو چکا ہے۔ سبزی منڈی میں آنے والے صارفین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مکمل کروائے جائیں اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کروایا جائے تاکہ شہری بدبو زدہ ماحول سے پاک خریداری کر سکیں۔