جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہر کی سبزی منڈی اور گلی محلوں میں پر چون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ عروج پر۔سبزیاں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر نکل گئیں، ادرک 1160 روپے کی بجائے 1250روپے کلو اور لہسن 450روپے کی بجائے 500 روپے کلو گرام فروخت ہوتا رہا، قیمت ایپ پنجاب کے نرخوں کے مطابق آ لو پھیکا 80 روپے کی بجائے 90 روپے کلو، پیاز105 روپے کی بجائے 130 روپے، ٹماٹر100 کی بجائے 140، گھیا توری 80روپے کی بجائے 90روپے، کد و110 روپے کی بجائے 130، کریلا105روپے کی بجائے 120،کھیر70 روپے کی بجائے 90روپے کلو، پالک 40 روپے کی بجائے 50روپے کلو، مٹر400 روپے کی بجائے450روپے کلو، سبز مرچ دیسی 110 روپے کی بجائے 130روپے، شملہ مرچ175 کی بجائے 190روپے، مولی60 کی بجائے 70روپے، پھول گو بھی110روپے کی بجائے 130روپے، بند گو بھی 110 روپے کی بجائے 130روپے، سیب گولڈن 170 روپے کی بجائے 200روپے کلو، آڑو235 روپے کی بجائے 250 روپے کلو، انگور سندر خانی340 روپے کی بجائے 390روپے کلو، کیلا فی درجن 110 روپے کی بجائے 130روپے،امرود110 روپے کی بجائے 130 روپے کلو، جاپانی پھل 130 روپے کی بجائے 150روپے،گرما125روپے کی بجائے 150روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتا رہا۔
0