0

جہلم رواں ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیر معمولی کمی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم رواں ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیر معمولی کمی, شہریوں نے مرغی کے گوشت کی خریداری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوگئی۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 382 رو پے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ شہر کے دکاندار 430 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے رہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی کا باعث بننے والے دکانداروں کے خلاف بلا تفریق فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تاکہ شہری حکومتی ریلیف سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔