0

جہلم دیہاتی علاقوں میں صفائی کا انقلابی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے انتہائی کامیابی سے جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم دیہاتی علاقوں میں صفائی کا انقلابی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور عوام کو ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اس پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کے ساتھ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت جاری کام کا جائزہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ڈی سی جہلم کو اب تک مختلف دیہاتوں میں کی گئی صفائی اور عوامی ردعمل سے آگاہ کیا گیا جس پر ڈی سی جہلم نے اس پروگرام کی آگاہی مہم کو مزید بہتر کرنے اور عوامی خدشات و مسائل دور کرنے کا حکم دیا۔