جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم دینہ،سوہاوہ،پنڈدادنخان سمیت دیگر قصبوں میں اپنے مطالبات کے حق میں سینکڑوں اساتذہ نے کلاسزکی تالا بندی کر کے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دھرنے دئے، اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی، مظاہرین اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہمارے حق پر پنجاب حکومت ڈاکہ مار رہی ہے، لیو انکیشمنٹ اور پنشن رولز میں تبدیلی کسی صورت منظور نہیں۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ سکولوں کی پرائیوٹائزیشن فوری بند کی جائے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے اساتذہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت لیوا نکیشمنٹ میں ترمیم اور پنشن پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا پنجاب حکومت ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا بند کرے ہمارے ساتھیوں پر گزشتہ رات لاہور سمیت مختلف شہروں میں پنجاب پولیس کے ذریعے تشدد کروایا گیا،درجنوں اساتذہ کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا،پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ایسا ماحول پیدا نہ کریں جس سے قوم کا نقصان ہو۔
0