0

جہلم خود کومیونسپل کمیٹی کا ٹھیکیدار ظاہر کر کے زبردستی ٹیکس وصول کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم کی تحصیل دینہ کے رہائشی نبیل فیاض ولد محمد فیاض سکنہ محلہ نیا بازار نے تھانہ دینہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کا رہائشی ہے سائل پوٹھوہار کیش اینڈ کیری کے نام سے جی ٹی روڈ دینہ میں کاروبار کرتا ہے۔ مورخہ23 نومبر 2023 کوملک احسن نامی شخص آیا اور خود کو میونسپل کمیٹی کا ٹیکس وصولی کا ٹھیکیدار ظاہر کیا اور پلازہ پر لگے ہوئے کیش اینڈ کیری کا ٹیکس بل مالیتی 1,48,800 روپے کا دیا جس پر سائل نے چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی دینہ کو درخواست دی کہ مجھے جوٹیکس بل دیا گیا ہے۔ اس کا جو تخمینہ لگایا ہے اس سے متعلق دستاویزات کی حسب ضابطہ تفصیلات کی رسید دی جائے۔ اس طرح 25 نومبر 2023 کو سائل کو ٹیلی فون نمبر 0544630684 سے سائل کے موبائل نمبر 03005608691 پر کال موصول ہوئی جس پر فون کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ملک احسن نامی اور خود کو میونسپل کمیٹی دینہ کا ملازم ظاہر کیا اور سائل کو میونسپل کمیٹی آفس بلایا۔ سائل نے معذرت کی کہ بوجہ مصروفیت نہیں آسکتا اس طرح 27 نومبر کو ایم سی دینہ دفتر پہنچا تو ملک احسن موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ نکال کر سائل سے کہا کہ تم نے جو درخواست دی ہے وہ واپس لے لو ورنہ میں تمہیں جان سے ماردوں گا۔ اسی اثناء میں عرفان شبیر ولد شبیر احمد، شمروز علی ولد طارق محمود ساکنان ڈو میلی موقع پر واقع ہذا بحیثیت خود دیکھتے ہوئے آگئے اور منت سماجت کر کے سائل کی جان بچائی، متاثرہ شخص نبیل فیاض نے کہا کہ ملک احسن جس کا ایم سی دینہ کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں۔ مجھ سے بھتہ لینا چاہتا تھا اور اسلحہ کے زور پر مجھے درخواست سے دست بردار کروانا چاہتا تھا جس پر پولیس دینہ نے زیر دفعہ 506II،170 ت پ، 171 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔