0

جہلم خصوصی بچوں کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کا فرض ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم خصوصی بچوں کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کا فرض تاکہ وہ بغیر کسی محتاجی کے معاشرے کا مفید شہری بن سکیں یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے قوت سماعت و بصارت سے محروم اور دیگر جسمانی معذوری کے شکار بچوں کے سرکاری ادارے کے دورے کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ کے ہمراہ 88 بچے بچیوں کو آلہ سماعت، 129 بچوں کو ہائی جینک کٹس، 12 بچوں کو بیساکھی اور ایک بچے کو ویل چیئر تحفہ دی۔ ڈپٹی کمشنر خصوصی بچوں سے گھل مل گئے اور ان سے تعلیمی و تربیتی نصاب اور انسٹی ٹیوٹ میں دستیاب سہولتوں بارے پوچھا۔ سپشل بچوں کے ادارے میں منعقدہ تقریب میں تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے سپیشل بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سپیشل بچوں کی ضروریات پوری کرنے پر اظہار تشکر کیا۔تاہم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے، ناجائز منافع خوری روکنے اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دن رات کام کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کو ناجائز منافع خوری سے بچایا جا سکے، انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی، سپلائی و ڈیمانڈ اور دیگر امور کاجائزہ بھی لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیوں پر اطمینان کااظہار کیا اور تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ مارکیٹس میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کام کے دوران اعلی معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے یہ بات گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کے اندر جاری کام کا خود جائزہ لیا اور پرنسپل کو اس حوالے سے سخت نگرانی کرنے اور کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسوں کا بھی دورہ کیا اور طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا۔