0

جہلم جیل خانہ جات کے ارباب اختیار کا عوام الناس کی شکایات کے بر وقت ازالے کیلئے احسن اقدام

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر شاہ)جہلم جیل خانہ جات کے ارباب اختیار نے عوام الناس کی شکایات کے بر وقت ازالے کیلئے احسن اقدام، جہلم سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید اسیران کے لواحقین، عوام الناس اور محکمہ کے ملازمین کو محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے متعلق کوئی شکایت یا کوئی غیر قانونی سرگرمی ان کے علم میں آئے تو وہ واٹس ایپ نمبر (0923988-0326) پر آئی جی جیل خانہ جات کو بمع ثبوت اور دستاویزات اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ شکایت کنند اگر اپنا نام ظاہر نہ کرناچاہتا ہو تواس کا نام خفیہ رکھاجائے گا۔ واٹس ایپ پر شکایت سے عوام الناس کا وقت اور سفری اخراجات کی بچت کے ساتھ ساتھ آئی جی جیل خانہ جات تک رسائی کو بھی آسان بنادیا گیا ہے، تا کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے متعلق عوام الناس اور اہلکاران کے مسائل اور تکالیف کا فوری ازالہ کیا جائے اور بدعنوانی کا قلع قمع ہو سکے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اس شکایت کے بروقت ازالے کے لئے ضروری کا روائی فوری عمل میں لائی جائے گی۔ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد شکایت درست ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔