0

جہلم جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 02 خواتین ملزمان گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم 15 کی کال پر ایس ایچ او سٹی چوہدری عمران حسین اور ٹیم کی اہم کاروائی، جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 02 خواتین ملزمان گرفتار،ملزمان کی شناخت نوشین اور نویدہ سے ہوئی،سٹی پولیس کو 15 کال موصول ہوئی کہ ملزمان جسم فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں ملزمان کو فوری گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جسم فروشی گھناؤنا دھندہ ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے، دوسری جانب ایس ایچ او کالا گجراں کی اہم کاروائی، سرکاری ادارے کا نام استعمال کر کے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار، ملزم عارف محمود نے میرے بیٹے کو قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں بے گناہ ثابت کروانے کے لیے دو لاکھ لیے اور مزید تین لاکھ روپے بھی مانگے ہیں،مدعی مقدمہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عارف محمود کو گرفتار کرلیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔