جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی) جہلم ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمداور ٹیم کی اہم کاروائی، جسم فروشی کے مکروہ اور حرام دھندے میں ملوث 06 خواتین سمیت 05 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان محمد فیصل،فلک شیر، محمد ارشد،عمران علی،محمد نوید،علیزہ شہزادی،ثمرین،کرن بی بی،صائمہ،صباء اور عشاء شامل ہیں،ملزمان جسم فروشی کے مکروہ اور حرام دھندے میں ملوث ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے میرٹ پہ تفتیش جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جسم فروشی جیسیحرام اور غلیظ دھندے میں ملوث ملزمان کسی رعایت کیمستحق نہیں۔دوسری جانب جہلم پولیس کا کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، کل09 ملزمان گرفتار،الگ الگ مقدمات درج، سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان شمریز علی،عقیل شاہ،غلام مصطفٰی،عبدالرقیب،محمد حمزہ اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا،پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان محمد اویس اور حسنین کو گرفتار کر لیا،جبکہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان حیدر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں،تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔
0