0

جہلم جانوروں کے ریورڈ شہر کی خوبصورتی کو ماند کرنے لگے،

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم جانوروں کے ریورڈ شہر کی خوبصورتی کو ماند کرنے لگے، جگہ جگہ سڑکوں، گلی محلوں میں گوبر سے گندگی پھیلنے لگی، تفصیلات کے مطابق گائے، بھینسوں، بکریوں کے ریوڑ شہر کی سڑکوں،گلی محلوں میں کھلے عام مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں جگہ جگہ گوبر کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے بدبو اور گندگی پھیل رہی ہے جبکہ جانور سڑکوں کے دونوں اطراف لگائے گئے پودوں کا بھی نقصان پہنچا رہے ہیں،جس سے شہر کی سڑکوں کا حسن ماند پڑ رہا ہے، دوسری جانب تفریحی مقامات سمیت پارکوں میں جانوروں کے فضلہ سے بدبو سے شہریوں کا پارکوں میں داخل ہونا محال ہو کر رہ گیا ہے۔ مالکان اپنے پالتو جانوروں کو گھروں میں باندھنے کی بجائے علی الصبح شہر کی سڑکوں گلی محلوں میں چھوڑ دیتے ہیں جس کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہر کی سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر(ر) سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو پابند بنایا جائے جو سڑکوں گلی محلوں میں آنے والے پالتو مویشیوں کو سرکاری پھاٹک میں بند کریں اور مالکان کو بھاری جرمانے عائد کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی کو بچایا جا سکے۔