جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم جادہ تا شاندار چوک، میجر اکرم شہید روڈ کچہری روڈ میں ناقص میٹریل کا بے دریغ استعمال۔پراونشل ہائی وے کے ذمہ داران کی ٹھیکیدار کو سرپرستی حاصل،بااثر ٹھیکیدار نے جادہ تا شاندار چوک اولڈ جی ٹی روڈکے وسط میں سڑک کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے والی دیوار کو بیشتر مقامات پر مسمار کرکے کئی کئی سو گز تک یوٹرن بنا دیئے، حادثات روز کا معمول بن گئے۔جبکہ ٹھیکیدار نے سڑک پیک کرنے کے لئے شولڈربھی نہیں بنائے، شہریوں کا ڈی جی اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین پراونشل ہائی وے کی عدم دلچسپی کیوجہ سے جادہ تا شاندار چوک اولڈجی ٹی روڈ کے عین وسط میں دورویہ سڑک کی نشاندہی کرنے والی دیوار جس کیوجہ سے حادثات نہ ہونے کے برابر تھے نئی تعمیر ہونے والی سڑک سے کئی کئی سو گز تک دیوار کو مسمار کر دیا گیا ہے جس کیوجہ سے ہر روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہو رہے ہیں۔ قابلِ زکر بات یہ ہے کہ پراونشل ہائی وے کے سب انجینئر کی عدم دلچسپی کیوجہ سے سیوریج پائپ لائنوں کے اختتام پر بننے والے گٹرز کو 5/7 انچ گہرا رکھا گیا ہے جس کیوجہ سے سڑکوں میں گڑھے بنے ہوئے ہیں اور یہ سڑکیں کسی وقت بھی زمین بوس ہو سکتی ہیں۔ میجر اکرم شہید روڈ پر اسلامیہ ہائی سکول کے بالمقابل سیوریج لائن کی لیکج کیوجہ سے سڑک کاادھورہ پڑا ہے اور سڑک کے کناروں پر سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے شولڈر وغیرہ نہیں بنائے گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ٹھیکیدار نے نقص دور نہ کئے تو مجبوراً شہری ڈی جی اینٹی کرپشن سے رجوع کریں گے تاکہ قومی خزانے سے 21 کروڑ55 لاکھ 94 ہزار روپے کی خطیر رقم کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔
0