جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم تھانہ منگلا میں تعینات سب انسپکٹر ملک محمد اقبال کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، شہری سماجی رفاعی تنظیموں کے عمائدین سمیت عزیز واقارب کی طرف سے ملک محمد ا قبال کو بطور انسپکٹر ترقی پانے پر مبارکباد، تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا میں تعینات فرض شناس ایماندار پولیس آفیسر ملک محمد اقبال کوانسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے احکامات پر سب انسپکٹر کے عہدے سے ترقی دیکر انسپکٹر کے عہدے پر فائز کر دیا گیا، ملک محمد اقبال کو پرموٹ ہونے پر شہری سماجی، رفاعی، فلاحی، تنظیموں کے عمائدین سمیت محکمہ پولیس کے افسران واہلکاروں نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی محنت اور جانفشانی سے کام کرکے محکمے کا نام روشن کریں اور انکی ہمت اور بہادری پر ہمیں ناز ہے۔
0