جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم تھانہ صدر کی بڑی کاروائی اغواکار گینگ کے ملزمان گرفتار،شہریوں کا ایس ایچ او چوہدری عمران کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر عمران حسین نے کاروائی کرتے ہوئے اغوا کار گینگ کوگرفتار کر لیا، خاتون ملزمہ سمیت 03 ملزمان حراست میں لے لئے گئے، گینگ کے اراکین اغواء کے بعد بچوں کے ساتھ جنسی زیاتی بھی کرتے رہے، اغواکار گینگ کے ملزمان کی شناخت ارشد علی، واجد علی، اسد اور رضیہ بی بی کے ناموں سے ہوئی،ملزمان نے تھانہ صدر کے علاقہ بگا سے ایک بچے اللہ وسایا سمیت 02 بچیوں جن میں جمیلہ بی بی اور غلام فاطمہ شامل تھیں کو اغوا کیا،ملزمان تینوں بچوں کو اغوا کر کے پہلے چکوال، پھر تلہ گنگ پھر میانوالی اور بعد میں موسی خیل لیکر چلے گئے،ملزمان تینوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جبری مشقت کرواتے رہے،اغوا کار ملزمان نوکری کا جھانسہ دیکر تینوں بچوں کو مختلف شہروں میں گھماتے رہے،تھانہ صدر پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلجنس کی مدد سے ٹریسنگ کا آغاز کیا، تھانہ صدر پولیس نے 21 دن میں ملزمان کو تلاش کر کے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور مغویان کو با حفاظت بازیاب کروا لیا،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن پر ضلع شیخوپورہ تھانہ صدر میں سال 2020 میں اغوا اور جنسی زیادتی کا بھی مقدمہ درج ہے،ملزمان اور تینوں بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ کروالیے گئے ہیں،مقدمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے،ملزمان برریمانڈ جسمانی ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے،بچوں کے ساتھ زیادتی اور اغوا جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او تھانہ صدر اور پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی دینے کا اعلان کیا۔
0