0

جہلم تھانہ سٹی، تھانہ سول لائن کی حدود میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم تھانہ سٹی، تھانہ سول لائن کی حدود میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لئے، بیواؤں، یتیموں اور حق داروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے فراڈی بھکاریوں سے قانون نافذ کرنے والے ادارے جان چھڑوائیں، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پڑوسی اضلاع سمیت دیگر شہروں سے آئے ہوئے سینکڑوں بھکاری خاندانوں نے چھوٹی بچیوں اور نوجوان لڑکیوں کو بھیک مانگنے والے انداز میں شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں پھیلا رکھا ہے، اندرون شہر میں قائم مٹھائی کی دکانوں، ہوٹلوں،پلازوں، مارکیٹوں بازاروں، ریلوے اسٹیشن،جنرل بس اسٹینڈ، سول ہسپتال سمیت گلی محلوں میں بھیک مانگنے والوں نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو گھیرے میں لے رکھا ہوتا ہے،بوڑھے مرد، اور بوڑھی خواتین بھی ان کی سرپرستی کرتی دکھائی دیتی ہیں،علی الصبح اونچی آواز میں سپیکر پر نعتیں لگاکر صدائیں بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں، شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر پہنچنے والے بین الاضلاعی بھکاریوں کے خاندانوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ بیواؤں، یتیموں اور حق داروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بھکاریوں سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔