0

جہلم تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ سگھر پور میں فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی،

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدناصر حسین شاہ)جہلم تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ سگھر پور میں فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی، تشویش ناک حالت میں مبتلا مریض کو سول ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جلاپور شریف کے علاقہ سگھر پور میں ثنا ء اللہ نامی شخص اپنی باربر شاپ پر موجود تھا کہ نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ھو نے میں کامیاب ہو گیا۔ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی شخص کو آر ایچ سی جلالپورشریف منتقل کیا،جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا، ڈاکٹر کے مطابق زخمی کو چار فائر لگے ہیں تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جلالپورشریف پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔