جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم کے 11 تھانوں میں پچھلے کئی سالوں سے بطور مال مقدمہ کھڑی درجنوں گاڑیاں اورسینکڑوں موٹر سائیکلیں زنگ آلود ہو کر کباڑ میں تبدیل، پولیس افسران و اہلکار مقدمات میں بند گاڑیاں موٹر سائیکلیوں سے پرزے وغیرہ نکلو ا کر اپنی موٹر سائیکلیں تیار کروا لیتے ہیں، مقدمات کے چالان پیش نہ کئے جانے کی وجہ سے سائلین کی جمع پونجی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع جہلم کے تھانوں میں درج مختلف مقدمات میں پکڑی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں اس وقت تک مالکان کے حوالے نہیں کئے جاتے جب تک مقدمہ کا فیصلہ نہ ہو جائے جن میں قتل اور منشیات سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات شامل ہوتے ہیں جبکہ اکثر اوقات پولیس نقص امن کے حوالے سے دفعہ550کے تحت بھی موٹر سائیکل بند کر دیتی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع جہلم کے11تھانو ں میں درجنوں گاڑیاں مختلف مقدمات میں بند ہیں جن کے مقدمات کے چالان تاحال پیش نہیں کئے جاسکے جس کی وجہ سے سالوں سے کھڑی یہ گاڑیا ں لوہے کے کباڑ میں تبدیل ہو گئی ہیں، اسی طرح 550میں بند کئے جانے والی70فی صد موٹر سائیکلیں بھی مالکان کے سپرد کرنے میں صرف اس لئے تاخیر برتی جاتی ہے کہ مالکان موٹر سائیکل چھڑوانے کے لئے مک مکا پر مجبور ہو جائیں جبکہ تھانوں میں بند اچھی حالت کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کے پرزے افسران اور اہلکار اپنی ذاتی گاڑیوں میں ڈلوا لیتے ہیں،اسطرح پکڑی جانے والی موٹر سائیکلیں کھٹا رہ جبکہ تھانوں میں پابند کئی گئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ڈھانچے باقی رہ جاتے ہیں،
0