جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ایس ایچ او تھانہ لِلہ عبدالرحمان اور ٹیم کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،تفصیلات کے مطابق 09ملزمان گرفتار،تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 09قمار باز گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اسلم،عبدالمجید،محمد فاروق،شفاعت علی،لال خان،محمد عنایت،غلام عباس، ساجد اقبال اور منور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 25ہزار 800روپے،07عدد موبائل فونز،52تاش کے پتے اور چارجنگ والی لائٹ برآمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔تاہم تھانہ دینہ پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق اپنے اہلخانہ سے زبردستی بھیک منگوانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت سید افضل کے نام سے ہوئی ہے، مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرا خاوند مجھ سے اور میرے بچوں سے زبردستی بھیک منگواتا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تھانہ صدر پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق ون ویلنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لیا گیا،ملزمان راجہ حسنین،عبداللہ اور زین طارق اہم شاہراہ پر ون ویلنگ کر رہے تھے،ملزمان سے ون ویلنگ کے دوران استعمال ہونے والے موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔تاہم تھانہ صدر پولیس کی اہم کامیابی،تفصیلات کے مطابق اقدام قتل اور اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا،اشتہاری مجرم کی شناخت محمد ارسلان عرف شانی کے نام سے ہوئی ہے،اشتہاری مجرم متعدد مقدمات میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھا جو گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا،اشتہاری مجرم شہریوں کو اسلحہ کی خرید وفروخت کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔
0