0

جہلم بھائی سے ملاقات کے لیے جانیوالا بھائی بھی جیل پہنچ گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم بھائی سے ملاقات کے لیے جانیوالا بھائی بھی جیل پہنچ گیا،ڈسٹرکٹ جیل میں بند حوالاتی ملزم سے ملاقات کے لیے آنے والے ملاقاتی سے دوران تلاشی ہیروئن کے ٹوکن برآمد ہوئے،جیل انتظامیہ نے ملزم کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا،جیل ذرائع کے مطابق کشمیر کالونی جہلم کا رہائشی زاکر امین بٹ ولد محمد امین بٹ جو کہ چوری کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ جیل میں پابند سلاسل ہے، اپنے بھائی شاہد امین کی ملاقات کے لیے گیاتودوران تلاشی اس کی جیب سے ہیرؤن کے آٹھ ٹوکن برآمد ہوئے،جیل انتظامیہ نے ملزم زاکر امین بٹ سکنہ راٹھیاں کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیا جسکے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔