جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم بلال ٹاون ٹاہلیانوالہ روڈ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بلال ٹاون روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سڑک پر جاری کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے میٹریل کا معیار اور سڑ ک کی چوڑائی خود چیک کی اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس دوران میٹریل کی کوالٹی پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سڑک کے ارد گرد روکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل پیش نہ آئے۔
0