0

جہلم بریڈ(ڈبل روٹی) سمیت مختلف بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 20روپے تک کا اضافہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم بریڈ(ڈبل روٹی) سمیت مختلف بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 20روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا،حکومتی کارروائیوں کے نتیجے میں چینی کی قیمتو ں میں کمی کا رجحان دیکھا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق بیکری کی مصنوعات بنانے والی مختلف کمپنیوں نے قیمتو ں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے جس کے مطابق 349گرام بریڈ کی قیمت 10روپے اضافے سے 120 روپے، 500 گرام بریڈ کی قیمت150سے بڑھا کر 160 روپے، 800 گرام بریڈ کی قیمت220سے بڑھا کر230روپے،بن 5روپے اضافے سے50روپے، 175گرام فروٹ کیک کی قیمت 20 روپے اضافے سے 200روپے،100گرام فروٹ کیک کی قیمت 10روپے اضافے سے100روپے، باقر خانی کا ڈبل پیک (2عدد)10روپے اضافے سے90روپے،رس کا بڑا پیکٹ جو 250روپے میں فروخت ہو رہا تھا اس کی قیمت 20روپے اضافے سے 270روپے جبکہ چھوٹا پیکٹ 10روپے اضافے سے130سے بڑھا کر140روپے،سٹینڈرڈ سائز کیک(کشتی کیک)کی قیمت5روپے اضافے سے35روپے جبکہ چار عدد برگر کے پیکٹ کی قیمت10روپے اضافے سے120روپے مقرر کر دی گئی۔ قیمتوں کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ہول سیل قیمت10روپے کم ہو گئی۔چند روز قبل تک چینی کا جو پچاس کلو بیگ 8800روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب اس کی قیمت میں 500روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ہول سیل قیمت166روپے کلو تک آ گئی ہے،مختلف علاقوں میں پرچون سطح پر چینی175سے180روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔