جہلم(چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی)جہلم بدترین مہنگائی نے شہریوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ آلو،پیاز، بھنڈی،توری، شلجم اور بیگن مقامی سبزیاں دو سو روپے کلو سے زائد قیمتوں میں فروحت ہونے لگیں، آلو ٹماٹر گو بھی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں، پرائس کنٹرول مجسٹریس غائب گراں فروشوں کو کھلی چھٹی لوٹ مار کا بازار گرم صارفین سراپا احتجاج نگران وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر میں سبزی و فروٹ فروش دکانداروں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کر کے بدترین مصنوعی مہنگائی کا طوفان برپاء کررکھا ہے، سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافے سے غریب آدمی کی چیخیں نکل رہی ہیں تاہم گو بھی بیگن جیسی سبزیاں بھی دو سو روپے کلو سے زائد قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کہیں نظر نہیں آتے گراں فروشوں کو انتظامیہ کی طرف سے لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے گراں فروشوں نے شہر سمیت ضلع بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے صارفین نے نگران وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر راولپنڈی سے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور ان کی سرپرستی کر نیو الے سرکاری افسران کے خلاف کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0