جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم بجلی کے بل صارفین پر بجلی بم بن کر گرنے لگے، ظالمانہ ٹیکسسز نے صارفین کا بھرکس نکال دیا۔ حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدے کا تمام تر بوجھ صارفین پر لاد دیا، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف صارفین کو گھروں سے باہر نکلنا چاہئیے اور پورے ملک کے صارفین پرامن احتجاج کے زریعے حکمرانوں کو بیدار کریں، صارفین اپنے ملک میں پہلے بھی غیر محفوظ تھے اب اعلانیہ طور پر2 سو سے اضافی یونٹس والے کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا عوامی مسائل سے لا تعلق حکمران طبقے نے اپنی عیاشیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنے کی خاطر آئی پی پیز کے نام پر غنڈہ گردی مچا رکھی ہے۔ اس ظلم کے نظام کو ختم کیا جائے یہ حکمران طبقے کی جانب سے اپنی عیاشیوں کی قیمت صارفین سے وصول کرنے کا مذموم ہتھکنڈا ہے، بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھر مار حکمرانوں کی لوٹ مار کی نشاندہی کرتی ہے،صارفین کو اپنے حق کے لیے متحد ہو کر منظم جدو جہد کرنا ہوگی۔
0