0

جہلم بجلی کے بلوں نے غریب اور سفید پوش طبقے کے ارمانوں کا سر بازار جنازہ نکال دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم بجلی کے بلوں نے غریب اور سفید پوش طبقے کے ارمانوں کا سر بازار جنازہ نکال دیا، مہنگائی کے طوفان میں ڈوبے عوام حکومت کو بدعائیں دینے لگے، روز محشر غریبوں کا ہاتھ ہوگا اور حکمرانوں کا گر بیاں، عوام کے ارمانوں کا خون کرنے والے حکمران زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے۔ حکومت وقت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو عوام کے سمندر کو روکنا مشکل ہو جائے گا، تفصیلات کے مطابق عوام کی اکثریت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، روٹی کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں، جبکہ حکمرانوں کی شاہ خراچیاں اپنے عروج پر ہیں، 25 اور30 ہزار یا اس سے کم تنخواہیں لینے والے غریب اور سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مہنگائی کے سمندر میں غوطے دیئے جارہے ہیں۔ عوام کو مسلسل اذیتیں دیکر اور مہنگائی کنٹرول نہ کر کے اپنی آخرت خراب کر رہے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ لاکھوں میں تنخواہ لینے والے طبقے کو بجلی، پٹرول اورگیس سمیت دیگر تمام سہولیات دینا کہاں کی حکمرانی ہے، جبکہ ہزاروں میں تنخواہ لینے والوں کو سولی پر لٹکا دیا گیا ہے، اگر حکومت وقت نے ہوش کے ناخن نہ لئے، مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو عوام کا مجبوراً سڑکوں پر ہونگے۔