0

جہلم بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے سولر سسٹم کی جانب رجحان بڑھنے لگے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، آئیسکو صارفین کا سولر سسٹم کی جانب رجحان بڑھنے لگا، ایک سال کے دوران صارفین نے لاکھوں، کروڑوں روپے کی بجلی آئیسکو کو فروخت کر لی، نیپرا نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر جنریشن پر مبنی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق آئیسکو کے صارفین نے ایک سال کے دوران لاکھوں،کروڑوں یونٹس ایکسپورٹ کئے۔آئیسکو کے گھریلو صارفین نے کروڑوں یونٹس کی پیداوار کر کے سسٹم میں شامل کئے۔کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویلز کے صارفین نے بھی بجلی کی پیداوار کر کے بلوں میں فائدہ لیا، آئیسکو نے 21 روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین سے بجلی کی خریداری کی، ایکسپورٹس یونٹس کی بنیاد پر صارفین کے بلوں میں اربوں روپے کریڈٹ کئے گئے ہیں۔