0

جہلم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر جہلم کا عملہ گاڑیوں کے مالکان کو نمبر پلیٹس مہیا کرنے میں ناکام

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر جہلم کا عملہ گاڑیوں کے مالکان کو نمبر پلیٹس مہیا کرنے میں ناکام شہریوں نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہلم کا عملہ نئی گاڑیاں،موٹر سائیکلیں،چنگ چی رکشے خریدنے والوں سے نمبر پلیٹ کے نام پر پیسے وصول کر لیتے ہیں، لیکن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر آنے والی نمبر پلیٹیں مالکان تک پہنچانے کی بجائے دفتر کے ایک مخصوص کمرے میں پھینک دیتے ہیں،جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے آویزاں نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بھاری جرمانے کرتے دکھائی دیتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کا عملہ شہریوں تک نمبر پلیٹس بھجوانے کی بجائے دفتر کے اندر گودام میں پھنک دیتے ہیں،شہریوں نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم دفتر میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں شہریوں سے وصول کی گئی رقم کے عوض آنے والی نمبر پلیٹس اور قابلے شہریوں تک پہنچائے جائیں تاکہ شہری بلاوجہ جرمانوں کی ادائیگی سے بچ سکیں۔