جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کا دورہ, سرکاری سکولوں کی جاری تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر ہدایات جاری کئی، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں جاری تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کا دورہ کیا گیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ سکول پرنسپل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تزئین و آرائش کے متعلقہ بریفنگ دی۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے اور دستیاب وسائل کو بہترین طریقہ سے استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔تاہم عالمی ادارہ صحت کے کنٹری برائے پاکستان پلیتھا ماہی پالاگنا رتنے کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، ٹی بی وارڈ کی ازسر نو تعمیر کا جائزہ، ٹی بی وارڈ کا افتتاح بھی کیا، تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈ پلیتھا ماہی پالاگنا رتنے نے دورہ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور سی او ہیلتھ کے ہمراہ انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور ہسپتال میں جاری تعمیر و مرمت کے کام کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر پالاگنا رتنے نے ٹی بی وارڈ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پالاگنا رتنے نے کہا کہ خاص طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات اور دیگر انتظامات انتہائی تسلی بخش ہیں، ہسپتال میں ہزاروں لوگوں کو روزانہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت داد کا مستحق ہے، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھر پور تعاون جاری رہے گا۔
0