جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ایڈوائزر محتسب پنجاب اشفاق احمد رانا نے محتسب دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر اشفاق احمد رانا نے کہا کہ ہم سب کو اپنے حصے کے پودے لگانے ہوں گے۔ جہلم کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے شجر کاری کو پروان چڑھانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلین اینڈ گرین پنجاب شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران سمیت شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اشفاق احمد رانا نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے یہ پروگرام صحت مند ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
0