جہلم(چوہدری عابد محمودچوہدری دانیال عابد)جہلم ایس ایچ اوتھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سمیت 02 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار, تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت عرفان،یاسر اور طلعت کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم طلعت سے 06 شاخ بکریاں برآمد کر لی گئی،ملزم عرفان اور یاسر سے 30بور پسٹل مہ راؤنڈ برآمد کر لیے گئے،مقدمہ درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج چوکی کینٹ کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق منشیات فروش ملزمہ سمیت اشتہاری مجرم گرفتار، منشیات فروش ملزمہ کی شناخت شبنم کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمہ سے 5کلو 400گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،جبکہ انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے،مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے کافی عرصہ سے روپوش ہو گیا تھا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ملزمان اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت اذان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے مسروقہ موٹرسائیکل اور 01 عدد پانی والی موٹر برآمد کر لی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ہیرس کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،جبکہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ چوٹالہ کا اچانک دورہ، تھانہ کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے صفائی کے ناقص انتظامات اور نامکمل تکمیل ریکارڈ پر محرر تھانہ چوٹالہ اور سنتری کو معطل کر دیا جبکہ ایس ایچ او چوٹالہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا،شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم نے حکم دیا کہ دی گئی ٹائم لائن میں ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔صدر جہلم بار ایڈوکیٹ شیخ اکرام الحق کی پولیس لائنز سکول آمد،تفصیلات کے مطابق لوئر کورس کلاس کے پولیس افسران کو مختلف قانونی پیچیدگیوں پر لیکچر دیا گیا،پولیس افسران کو ٹرائل کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
0