0

جہلم ای، او، بی، آئی کے پینشنرز کی پینشن کم از کم تیس ہزار مقرر کی جائے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ای، او، بی، آئی کے پینشنرز کی پینشن کم از کم تیس ہزار مقرر کی جائے، مہنگائی کے اس پُر فتن دور میں 8ہزار5 سو روپے سے پینشنرز کا گزر بسر کیسے ہو سکتاہے، موجودہ حالات میں مہنگائی عروج پر ہے، ماچس کی ڈبیا سے لے کر آٹا،گھی،چینی، دالیں سب سے بڑھ کر ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکی ہیں، ادویات کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ ساٹھ سال کی عمر کے بعد انسان ادویات کے سہارے جیتا ہے، ویسے تو تقریبا ادویات اب ہر عمر کے فرد کی ضرورت بن چکی ہیں، بڑھاپے میں غریب کو پینشن کا سہارا ہوتاہے، ساٹھ سال کے بعد 8500 سوروپے پینشن ایک بوڑھے انسان کی اس دور میں ضروریات کیسے پورے کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ای،او،بی،آئی کے پنشنرز نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پینشن دس ہزار روپے مقرر کی تھی، لیکن حکومتی حکم کے باوجود ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا جبکہ آٹا،چینی،دالوں،بجلی،گیس سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں عمل درآمد کرتے ہوئے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے،جس سے سب سے زیادہ متاثر ای،او،بی،آئی کے پنشنرز ہوئے ہے،حکومت کسی بھی جماعت کی ہو پینشنر زکیلئے خاص کر ای، او، بی، آئی کے بزرگ پنشنرز کیلئے کم از کم 30 ہزار مقررہونی چاہیے،تا کہ اس مہنگائی کے پُر فتن دور میں وہ اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں،بزرگ پنشنرز 8ہزار5سو میں کسی صورت گزارہ نہیں کر سکتے،چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی،صدر پاکستان نوٹس لیکر ای،او،بی،آئی کے پنشنرز کی پینشن کم ازکم 30ہزار مقرر کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ بزرگ پینشنرز اپنی زندگی کے ایام باعزت طریقے سے بسر کر سکیں۔