جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم اہلیان بلال ٹاؤن کے لیے خوشخبری، پندرہ سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ڈی ہاؤس سے ملحقہ سڑک کی منظوری۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ 4 کروڑ روپے کی لاگت سے گلیوں اور سڑکوں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے، یہ بات انہوں نے بلال ٹاؤن کے دورہ کے موقع پر کہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی ہاؤس کے ساتھ بلال ٹاؤن کی مرکزی سڑک جو عرصہ پندرہ سال سے شدید تباہی کا شکار تھی کئی کئی فٹ گہرے گڑھے اہل علاقہ کو مسلسل اذیت میں مبتلا کئے ہوئے تھے، ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی کوششوں سے سڑک کی از سر نو تعمیر کے لیے پنجاب حکومت نے 4 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے میونسپل کمیٹی حکام کے ساتھ روڈ کا دورہ کیا اور اس کی جلد از جلد تعمیر اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے جارہے ہیں جس سے اہلیان بلال ٹاؤن کو بہت سہولت ملے گی ضلعی انتظامیہ شہر کے اہم ترین مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
0