جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف ماجد گلزار اور ٹیم کی اہم کاروائی، تفصیلات کے مطابق اندھا قتل ٹریس کر لیا،02 ملزمان گرفتار، ملزمان کی شناخت عبدالرحمان اور وسیم اکرم کے ناموں سے ہوئی،شاطرملزمان نے رواں ماہ کے آغاز میں ثاقب سہیل نامی شہری کو قتل کرکے نعش کو پہاڑ پر چھوڑ دیاتھا اور معاملے کو چھپانے کی کوشش کی،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اور مقتول کا آپس میں خاندانی تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے وقوعہ پیش آیا،ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو قلیل عرصہ میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ملزمان بر ریمانڈ جسمانی ہیں جن سے آلہ قتل کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے، ڈی پی او کی ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔تاہم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا تھانہ صدر کے علاقہ کھرالہ میں ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے والے شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے احسن اقدام،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے شہریوں سے ملاقات کی اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کی،بحکم ڈی پی او، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد اور ایس ایچ او صدر عمران حسین نے شہریوں کے گھر جا کر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس دیے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔معزز عدالت کے جج شہباز حسین ASJ صاحب نے منشیات کے مقدمہ نمبر23/ 65 بجرم CNSA 9(1)3C تھانہ چوٹالہ کا فیصلہ سنا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق مجرم ندیم ارشد عرف دامی نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرم ندیم ارشد کو 09سال قید سخت اور 04لاکھ جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرم کوفروری 2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔تاہم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاون جاری،تفصیلات کے مطابق 03منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے 880گرام ہیروئن،520گرام چرس،10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل بٹ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 880گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 520گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے۔
0