0

جہلم اندرون شہر میونسپل کمیٹی کی حدود میں پر ریت مٹی اور اینٹوں کے ڈھیر لگ گے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم اندرون شہر میونسپل کمیٹی کی حدود میں پر ریت مٹی اور اینٹوں کے ڈھیر لگ گے۔ ایم سی کا عملہ تجاوزات ختم کروانے میں ناکام عملہ فوٹو سیشن تک محدود جبکہ گندگی کے ڈھیر شہر کی پہچان بننے لگے۔ چیف سینٹری انسپکٹر اور سینٹری انسپکٹر ایم سی تک محدود ہو کر رہ گے شہریوں کا ڈپٹی کمشنر،ایڈمنسٹریٹر سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کے گلی محلوں،سٹرکوں بازاروں کے عین وسط میں جابجا ریت مٹی اوراینٹوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے سارا دن سٹرکوں پر سے گزرنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اردگرد موجود مکینوں سمیت دکانداروں کو بھی شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا شعبہ انسداد تجاوزات اندرون شہر کے گلی،محلوں اور سٹرکوں پر رکھے گے تعمیراتی سامان کو اٹھانے میں پری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے،جس کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،مکینوں نے بتایا کہ اندرون شہر کے گلی،محلوں میں گندگی کے ڈھیر بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں،جوکہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینیٹیشن کے عملے کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر،ایڈمنسٹریٹر سے نوٹس لینے اور سٹرکوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔