0

جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات ریسکیو کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات ریسکیو کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1638 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1206 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ جنوری میں 6516 کالز موصول ھوئی جن میں 1680 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 1680 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 228 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 1252 تھیں، آگ لگنے کا واقعات 21 ہوئے،کرائم 19 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 160 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ جنوری میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 7.4 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 8 منٹ رہا۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات جن کی اونچائی 50 فٹ ہے کو چیک کیا گیا اور بلڈنگ سیفٹی کے قوانین کو لاگو کروانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔