0

جہلم انتظامیہ کی نااہلی 6 افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم انتظامیہ کی نااہلی 6 افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ انتظامیہ چک دولت جہلم، سگھر پور، چک نظام، احمد آبادپتن پر حفاظتی جیکٹس مہیا کرنے میں ناکام، انتظامیہ کے ذمہ داران نے ضلع جہلم کے مختلف پتن کے معاملات سے لا تعلقی اختیار کررکھی ہے۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ سگھر پور میں نور پور پیراں پتن کے قریب کشتی الٹنے سے 6 افراد دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، کشتی حادثے میں 2 خواتین اور 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوئے، ڈوبنے والوں میں عظمت ذوجہ فرحت سکنہ پیراں والا، شہناز ذوجہ عارف شاہ، سکنہ پیراں والا، غیور عباس ولد ضمیر عباس عمر 6 سال سکنہ پیراں والا، شامیر ولد شمشیر شاہ عمر6 سال سکنہ پیراں والا، شہیر عباس ولد شمشیر شاہ عمر 8 ماہ، راعنا دختر شمشیر شاہ عمر2 سال سکنہ پیراں والا کشتی حادثے میں جاں کی بازی ہار گئے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے ذمہ داران کے خلاف قتل کے مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کردیا تاکہ متعلقہ ذمہ داران قانون پر عملدرآمد کروائیں اور حادثات میں کمی واقع ہوسکے۔ تاہم ڈپٹی کمشنر نے سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی مکمل انکوائری کروانے کے احکامات جاری کر دیئے،کشتی ڈوبنے سے چار بچوں دو خواتین سمیت چھ افراد کی ہلاکت پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے فوری نوٹس لیتے ہوے کشتی مالکان کا کنٹریکٹ کینسل کرکے بلیک لسٹ کر تے ہوے انکوائری کا حکم دے دیا ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے سگھر پور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ھوے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی، چھوٹی کشتی میں مسافروں کے ساتھ گاڑیوں کی لوڈنگ کیوں کی گئی اس سلسلہ میں ڈی پی او جہلم اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین انکوائری کریں گے اور حادثے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائیگاتاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔