0

جہلم الطاف پارک کی بحالی کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم الطاف پارک کی بحالی کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے شہریوں کو مقرر ہ مدت کے اندر ایک بہترین تفریح گاہ فراہم کی جائے گی ڈی سی جہلم نے الطاف پارک بحالی بارے اجلاس میں یہ بات سی او ایم سی مبارک علی، ایکسین حافظ ذیشان اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے الطاف پارک کی بحالی پر نو کروڑ سے زائد کے پراجیکٹ پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو تین ماہ کے اندر نئے اور جدید پارک کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے تاکہ شہریوں کو نزدیک ترین جگہ پر بہترین تفریح گاہ سے فائدہ اٹھانے کا موقع میسر ہو سکے۔