0

جہلم ازان سجیل کیانی ولد محمد گلزار قوم راجپوت نےتھانہ ڈومیلی میں درخواست جمع کروا دی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ازان سجیل کیانی ولد محمد گلزار قوم راجپوت سکنہ جنڈالہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم نے تھانہ ڈومیلی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں جنڈالہ کار ہائشی ہوں اور مال مویشی اور زمیندارہ کرتا ہوں آج شام کو میں گھر کے لیے روٹیاں لینے تندور پر گیا ہوا تھا کہ مجھے محمد گلفام ولد مظہر کیانی سکنہ دیہہ نے میرے موبائل پر کال کی کہ اپنے مال مویشی والے ڈیرے پر آؤ میں ادھر تمہارا انتظار کر رہا ہوں اور جب میں روٹیاں لے کر گھر آیا تو اس کی دوبارہ کال آئی کہ ڈیرہ پر آؤ تو میں ڈیرہ پر چلا گیا اور وہاں پر گلفام پہلے سے بیٹھا ہوا تھا اور اس کے بعد میرا بھائی عدیل کیانی بھی وہاں آگیا اور ہم تینوں کو وہاں بیٹے 10/15 منٹ گزرے ہوں گے کہ اچانک حویلی کے گیٹ کو دھکا مار کر کھولنے کی آواز آئی میں اٹھ کر دیکھنے لگا تو بلب کی روشنی میں سامنے محمد شہریار حرف شعری ولد طلعت سکنہ چکیام جس نے دونوں ہاتھوں پسٹل پکڑے ہوئے تھے ایک ہاتھ میں پسٹل 30 بور اور دوسرے ہاتھ میں پسٹل 9mm پکڑا ہوا تھا اور اس کے ہمراہ ایک نا معلوم شخص مسلح پسٹل 30 بور داخل ہو گئے اور بوقت قریب 7/50 بجے شام محمد شہریار نے سید ھا فائر پسٹل 9mm نیت قتل مجھ پر کیا جو مجھے بائیں ٹانگ کے پٹ پر لگا اور اس کے بعد اس نے یکے بعد دیگرے دونوں پسٹلوں سے فائر کیے جو مجھے کل 5 فائر لگ،دو دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر اور تین بائیں ٹانگ پر لگے میں کرسی پر گر پڑا تو فائر کی آواز سن کر میرا ابھائی نبیل کیانی بھی گھر سے دوڑتا ہوا آگیا جس نے بھی بلب کی روشنی میں محمد شہر یار کو مسلح ہائے پسٹل 30 بوراور9mm پسٹل دیکھا میرے اور میرے بھائیوں کے شور واویلا کرنے پر محمد شہر یار اور اس کے ہمراہ نا معلوم شخص اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے جس پر تھانہ ڈومیلی کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر حامد شاہ نے 452 ت پ، 324 ت پ، 34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔