0

جہلم آٹو سٹور مالکان نے ممنوعہ لیزر لائٹس کی فروخت شروع کر رکھی ہے

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم آٹو سٹور مالکان نے ممنوعہ لیزر لائٹس کی فروخت شروع کر رکھی ہے، گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلوں کے ڈرائیورز کی جانب سے لیزر لائٹس کا بے دریغ استعمال، لیزر لائٹس کی روشنیوں سے حادثات روزانہ کا معمول بن گئے، شہری اور دیہی علاقوں میں لیزر لائٹس کے شوقین افراد نے اپنی کاروں، موٹر سائیکلوں، ٹریکٹروں اور رکشوں پر لیزر لائٹس نصب کروا کر سامنے سے آنے والے ڈرائیورز کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، رات کے وقت مذکورہ لائٹس جلنے سے حادثات کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، لیرز لائٹس کی روشنی اس قدر زیادہ اور تیز ہوتی ہے کہ سامنے سے آنے والے ڈرائیورز کو کچھ نظر نہ آنے کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ رات کے وقت ایک بار آنکھوں میں روشنی پڑجائے تو کافی دیر تک کچھ نظرنہیں آتا اور ایسے حالات میں متعدد بار حادثات بھی رونماء ہو چکے ہیں جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں، شہری، عوامی، سماجی،کارروباری،فلاحی، رفاعی، مذہبی حلقوں نے متعدد بار موٹر وے اور ٹریفک پولیس کے ذمہ داران سے پرزور مطالبہ بھی کیا کہ ایسے عناصر جو لیزر لائٹس فروخت اور نصب کروارہے ہیں اور جو شوقین اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں مبتلا کر رہے ہیں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، شہریوں نے آئی جی موٹر وے پولیس،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے ایسے ڈرائیوروں کے خلاف جو لیزر لائٹس کا استعمال کرتے اور فروخت کرتے ہیں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور لیزر لائٹس اتارنے کا مطالبہ کیاہے۔