0

جہلم آوارہ کتوں کی تعداد میں ان گنت اضافہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہری اپنی ذمہ داریوں سے نا آشنا، شہر کے گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کوڑے کرکٹ کے ڈھیر آوارہ کتوں کی تعداد میں ان گنت اضافہ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ و شہریوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اپنے گھروں کی حفاظت کے لئے کتے پال رکھے ہیں،لیکن انہیں گھروں میں باندھنے کی بجائے گلی محلوں میں کھلے عام چھوڑ رکھا ہے، جس کیوجہ سے بچے، بوڑھے، خواتین گلیوں میں سے گزرنے میں خوف محسوس کرتے ہیں، اکثر اوقات یہ پالتوں کتے معصوم بچوں، بزرگوں کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیتے ہیں، شہریوں کے بار ہا مرتبہ احتجاج کرنے پر بااثر افراد اپنا اثر رسوخ دکھاتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کوخاموش کروادیتے ہیں، دوسری جانب انتظامیہ آوارہ کتوں کے سد باب کے لئے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ جس کے باعث شہر کے گلی محلوں اور ملحقہ آبادیوں میں کتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے، شہری گھروں کی گندگی فلتھ ڈپوؤں میں پھینکنے کی بجائے گلی محلوں کے نالوں اور خالی پلاٹوں، سڑک کے کنارے پھینک کر اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو جاتے ہیں، جس کے باعث گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جس سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، شہری تنظیموں کے عمائدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام تر ذمہ داری میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن کے ذمہ داران پر عائد کرنے کی بجائے شہری بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں تاکہ گلی محلوں سے گندگی سمیت آوارہ کتوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔