0

جہلم آئیسکو ہیڈ کوارٹر کی نااہلی ناقص بجلی میٹرز کی خرابیاں معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو ہیڈ کوارٹر کی نااہلی ناقص بجلی میٹرز کی خرابیاں معمول بن گئیں، صارفین اذیت کا شکارآئیسکو سرکل جہلم میں ناقص بجلی میٹرز کی خرابیاں صارفین کے کھاتے میں ڈالی جانے لگیں۔ معمولی بارش کے باعث ناقص بجلی کے میٹر خراب ہوجاتے ہیں۔جس کا جرمانہ بھی صارفین کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ صارفین محکمے کی غلطی کا جرمانہ ادا کرنے پر مجبور۔ صارفین نے نگران وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کے صارفین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے کئی ماہ سے خراب میٹر تبدیل نہیں کئے جارہے، اندازے کے ساتھ صارفین کو بھاری بھرکم بل بھجوا دیئے جاتے ہیں، متعلقہ واپڈا افسران میٹر کی عدم فراہمی کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ آئیسکو انتظامیہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے عوام کی جیبوں کا صفایا کر رہے ہیں۔ صارفین نے بتایا کہ واپڈا کے ذمہ داران اپنی مرضی سے بجلی کے میٹر گھروں کے باہر نصب کردیتے ہیں جو بارش کیوجہ سے خراب ہوجاتے ہیں جس کا خمیازہ بھی صارفین کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ پچھلے کئی ماہ سے آئیسکو سرکل میں خراب میٹر تبدیل نہیں کئے جارہے جو میٹر تبدیل کئے جاتے ہیں انکے واجبات بھی صارفین سے بلوں میں وصول کر لئے جاتے ہیں۔ صارفین نے نگران وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ غیر معیاری میٹر کی تنصیب پر پابندی عائد کی جائے اور خراب میٹر کی فوری تبدیلی بغیر معاوضے کے جاری کروائے جائیں تاکہ صارفین کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔