0

جہلم آئیسکو میں کرپٹ، بدعنوان، راشی افسران و ملازمین کی موجیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم آئیسکو میں افسران اور ملازمین کو تبدیل نہ کیا جا سکا کرپٹ، بدعنوان، راشی افسران و ملازمین کی موجیں،شہری تنظیموں کے عمائدین نے چیف انجینئر آئیسکو اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم میں کرہٹ،بدعنوان،راشی افسران و ملازمین کو جب تک دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر نہیں کیا جاتا اس وقت تک بجلی چوری نہیں روکی جا سکتی شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے،کہ اگر حکومت بجلی چوری پر قابو پا نا چاہتی ہے،تو واپڈا افسران اور ملازمین کو ضلع بدر کرے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے،عمائدین کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم کے ملازمین کے پاس کوٹھیاں،بنگلے،پلازے،لگژری گاڑیاں کہاں سے آگئیں،متعلقہ افسران حصہ وصول کرکے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، لائن مینوں کو لائن سپرٹنڈنٹ اور سپرٹنڈنٹ کو دفاتر کی ذمہ داریاں سوپنا رشوت کو دعوت دینے کے مترادف ہے پچھلی کئی دہائیوں سے ایک ہی سب ڈویژن میں تعینات میٹر ریڈر و لائن مین اسسٹنٹ لائن مین صارفین کے ساتھ معاملات طے کر کے متعلقہ افسران کے مابین پُل کا کردار ادا کرتے ہیں،اس طرح ماہانہ لاکھوں،کروڑوں کی بجلی واپڈا افسران و ملازمین کی سرپرستی میں کی جا رہی ہے،شہری تنظیموں کے عمائدین نے چیف انجینئر آئیسکو اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے کے لیے افسران و ملازمین کو ایک سے دوسرے ضلع یا سرکل میں تبدیل کیا جائے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔