0

جہانگیر ترین گروپ میں پی ٹی آئی کے مزید سابق ارکان اسمبلی اوراہم سیاسی شخصیات کی شمولیت

 جہانگیر ترین گروپ
پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے مزید سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصات نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

 تحریک انصاف سے کنارہ کش ہونے والے سیاست دانوں کا ترین گروپ میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور مزید کئی سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی نے بھی ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

اسی طرح ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف، میانوالی سے میجرریٹائرڈ خرم روکھڑی نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگا اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں جہانگیر ترین سے پاکپتن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں