ذرائع کے مطابق جہانگیر خان کی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کیساتھ بھی مستقبل میں سیاسی طور پر ساتھ چلنے پرابتدائی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے سابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے رابطے مکمل کرلئے اور اب تک پچاس سے زیادہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ترین گروپ کو اپنی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں،
ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سے ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کےلیے جہانگیر ترین کا لندن جانے کا بھی پلان ہے۔ جہانگیر ترین کا دورہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں ترین گروپ اور ن لیگ کے درمیان آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور تعاون کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ ن لیگ نے جہانگیر ترین کی حالیہ سرگرمیوں اور جوڑ توڑ پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم جہانگیر ترین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف پیغام بھجوایا کہ ان کی سیاسی کوششیں ن لیگ کیلئے نقصان دہ نہیں ہونگی۔