0

جن مشکل حالات میں عوام نے سید رفعت زیدی کو کامیابی دلائی اس کا جواب ایم پی اے بن کر رفعت زیدی نے نہیں دیا عوام ان کے رویے اور کارکردگی سے مایوسضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم

جہلم (جرار حسین میر سے)جن مشکل حالات میں عوام نے سید رفعت زیدی کو کامیابی دلائی اس کا جواب ایم پی اے بن کر رفعت زیدی نے نہیں دیا عوام ان کے رویے اور کارکردگی سے مایوس ہیں ۔ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جہلم دلدار علوی۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا حلقہ پہلے ہی پسماندہ ہے یہاں پانی کے مسائل ہیں صحت کے مسائل ہیں یہاں تعلیم کے مسائل ہیں اس کے علاوہ یہاں لوگوں کو ہر وقت اپنے نمائندے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن رفعت زیدی جب سے ایم پی اے بنے ہیں انہوں نے لوگوں سے رابطہ چھوڑ دیا ہے ۔۔علاقے کے مسائل و مشکلات کے باوجود انہوں نے علاقے میں انا جانا چھوڑ دیا ہے بس اپنے دربار تک محدود ہو گئے ہیں جس کا عوام کو شدید دکھ ہے جو اکثر مختلف جگہوں پر اس کا اظہار کرتے ہوئے نظر اتے ہیں اب بھی وقت ہے اگر انہوں نے دوبارہ پی پی 24 سے منتخب ہونا ہے تو علاقے کی پسماندگی اور اس علاقے کے مسائل کی طرف توجہ دیں. دلدار علی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ضلع جہلم نے الیکشن کے دوران ان کی ہر جگہ میٹنگ کروائی مکمل سپورٹ کیا مگر لوگوں کی مایوسی دیکھ کر لگتا ہے کہ رفعت زیدی سب بھول گئے ہیں اوران کو بھی ماضی کے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کی طرح فقط ایم پی اے کا چسکا پڑ گیا ہے۔۔اگر یہی صورتحال رہی تو مستقبل میں عوام کسی متبادل امیدوار کی طرف رجوع کرے گی