0

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوں کو خوش آمدید کہا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے الگ ہونے والا ایک اور بڑا ریلا پیپلز پارٹی میں سما گیا جس کا اعلان لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات میں کیا گیا۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 رہنماؤں نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 رہنماؤں نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوں کو خوش آمدید کہا۔

ان 30 رہنماؤں میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جن میں رسول بخش جتوئی، قطب فرید سردار شمشیر مزاری، سردار اللہ بخش لغاری، سید قائم علی شمسی و دیگر شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نےکہا ہےکہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کمیٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ کی مدت میں چھ ماہ توسیع ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں