جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم قوم لوط کے پیروکار نے 9 سالہ معصوم بچے کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا، جنسی درندہ پچھلے کئی ماہ سے معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق بیگ پور کے رہائشی خالد جمیل ولد محمد اشرف نے تھانہ کالا گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بیگ پور کا رہائشی و سکونتی ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں میرے 3 بیٹے ہیں سب سے بڑا بیٹا محمد علی جس کی عمر 9 سال ہے جو کہ تیسری جماعت کا طالبعلم ہے، 31 مئی کو میرے بیٹے محمد علی نے بار بار بڑے پاخانے والی جگہ پر درد کا کہا جس سے میں نے پوچھا تو میرے بیٹے نے روتے ہوئے بتایا کہ مسمی ماجد انصار ولد انصار حسین سکنہ بیگ پور نے میرے ساتھ بد فعلی کی ہے اور میرے بیٹے نے مزید بتایا کہ ماجد انصار عرصہ 3 ماہ سے میرے ساتھ وقتاً فوقتاً بد فعلی کر تارہا ہے اور آخری دفعہ مورخہ 29 مئی کو اپنے گھر کے باتھ روم میں بد فعلی کی تھی اور مجھے کہتا ہے کہ اگر گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا، ماجد انصار نے میرے بیٹے کے ساتھ بد فعلی جیسا قبیح عمل کر کے سخت زیادتی کی ہے، جس پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر عاطف یونس نے بجرم 376iii ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
0