سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے 5 روزہ اہم دورے پر روانہ ہوا ہوں۔
Setting off for a pivotal 5-day journey to the USA ??. Excited to represent Pakistan at the 78th #UNGA, discuss global climate challenges, engage with world leaders, and explore insights with international media and top think tanks.
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 17, 2023
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماؤں سے بات چیت کروں گا، بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ نگراں وزیر اعظم امریکا میں منعقدہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔