0

جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

جناح ہاؤس
محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کی کنوینرمقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کے چار دیگر افسران کو بھی جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی نے آج سے ہی اپنا کام شروع کردیا ہے۔

جے آئی ٹی کے ممبران میں ڈی ایس پی معصوم علی، انسپکٹر محمد ارحم، سب انسپکٹر جاوید اور سب انسپکٹر شہباز اختر شامل ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں